
25 سال سے کم عمر کے رجسٹرڈ کل وقتی طلباء کیلئے منتخب ڈپازٹ باکسز پر کی چھوٹ۔
مہنگائی کوشکست دیں! ہم پیشگی طور پر 2 سالوں کیلئے اپنی موجودہ شرح پر آپ کا سالانہ کرایہ مقرر کرسکتے ہیں۔
اپنے باکس میں چیزیں رکھنا، اس اس کا معائنہ اوراسے نکالنا پوری طرح رازدارانہ ہے۔ والٹس میں ہمارے پاس الگ تھلگ معائنے والے بوتھ ہیں جو کسی اضافی معاوضے کے بغیر مؤکلوں کے استعمال کے لئے دستیاب ہیں۔
ہم کاروبار کے لئے یا چھٹی میں آپ کے باہر ہونے کے دوران آپ کی قیمتی اشیاء کے لئے قلیل مدتی ڈپازٹ کی سہولیات بھی فراہم کرسکتے ہیں۔ ڈپازٹ کی کم سے کم فیس ایک ماہ کے عرصے پر محیط ہوتی ہے۔
کسی بڑی اکائی میں اپ گریڈ کرنے کا کام کسی بھی وقت ہوسکتا ہے۔
ہم سالانہ طور پر قابل تجدید معاہدوں کے تحت نجی سیف ڈپازٹ باکسز سے لے کر واک ان والٹس تک وسیع ترسہولیات پیش کرتے ہیں۔ صرف ہر جمع کنندہ کو ہی اپنے کرایے پر لئے گئے باکس تک رسائی حاصل ہوتی ہے اور اس میں موجود چیزیں صرف کرایے دار کے علم میں ہوتی ہیں۔
ہمارا دفتر پیر تا جمعہ اور ہفتہ کی صبح کو کھلا ہوتا ہے۔ جمع کنندگان کوہمارے دفتری اوقات میں بغیر کسی رسائی فیس کے اپنے ڈپازٹ باکسز تک لامحدود رسائی حاصل ہے۔
ہم £12 سالانہ – 5 سال ذخیرہ کیلئے کم از کم لاگت £60 پر آپ کی آخری وصیت اور حلفیہ بیان کو طویل عرصے تک رکھنے کی سہولت فراہم کرسکتے ہیں۔
ہمارے والٹس زیر زمین ہیں اور روزانہ 24 گھنٹے نگرانی کے جدید ترین الکٹرانک آلات کے ذریعہ ان کی نگرانی ہوتی ہے۔