Special Offers

بینکوں سے مقابلہ کرنے پر ہماری شرحیں کافی مقابلہ جاتی ہیں۔ ہم کاروباری اوقات کے دوران آپ کو اپنے محفوظ کردہ آئٹموں کو دیکھنے اور ان تک رسائی کے لئے کوئی اضافی معاوضہ عائد نہیں کرتے ہیں۔

 

طلباء کے لئے پیشکش

ہم 25 سال سے کم عمر والے کل وقتی تعلیم کے طلباء کو طلباء کا درست شناختی کارڈ پیش کرنے پر 20% کی چھوٹ دیتے ہیں۔ یہ پیشکش 11 سنٹی میٹر x 13 سنٹی میٹر x 48 سنٹی میٹر کی پیمائش والے چھوٹے سیف ڈپازٹ باکس اور چھٹیوں میں قیمتی اشیاء بشمول ٹی وی، لیپ ٹاپ اور دیگر الیکٹرانک آلات جمع کروانے تک محدود ہے۔

طویل عرصے کے کرایے

قیتموں میں اضافے سے بچنے کیلئے ہم آپ کے سالانہ کرایے کو 2 سالوں کیلئے پیشگی طور پر اپنے موجودہ نرخنامے پر متعین کرسکتے ہیں۔

اس پیشکش کا فائدہ اٹھانے کیلئے ہمیں 2 سال کے کرایے کی میعاد کیلئے مکمل ادائیگی درکار ہوگی جو آپ سیف ڈپازٹ باکس سے متعلق پہلے معاہدے کے وقت یا موجودہ معاہدے کی تجدید کے وقت ادا کریں گے۔

2 سال سے زیادہ عرصے والے کرایے کی میعادیں سیف اور واک ان والٹس کیلئے دستیاب ہیں۔